تازہ تر ین

فیفا ریکارڈ ہولڈر جسٹ فونٹین 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

پیرس : (ویب ڈیسک) فرانس کے سابق سٹرائیکر اور کسی ایک فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ رکھنے والے فٹبالر جسٹ فونٹین کا 89 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق جسٹ فونٹین نے سوئیڈن میں ہونے والے 1958 کے فیفا ورلڈ کپ کے دوران 6 میچز میں 13 گول کرکے کسی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول بنانے کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا اوراس فہرست میں ان کا نام ٹاپ فور کھلاڑیوں میں ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی کے ساتھ شامل ہے۔
اپنے کلب کیریئر میں بھی فونٹین کا سٹرائیک متاثر کن تھا، انہوں نے 283 میچوں میں 259 گول کیے اور 1959 میں یورپی کپ کے فائنل میں پہنچنے والی سٹیڈ ڈی ریمز ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک تھے، انہوں نے ٹیم کو 3 لیگ اور ایک یورپین کپ جتوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ۔
فونٹین کے سابق کلب پیرس سینٹ جرمین نے انکی کی موت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی فٹبال کا ایک آئیکن ہمیں چھوڑ کر چلا گیا ہے۔
فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن (ایف ایف ایف) نے فونٹین کو عالمی فٹبال کا لیجنڈ قرار دیا اور فیڈریشن کے عبوری صدر فلپ ڈیالو نے کہا کہ جسٹ فونٹین کی موت نے فرانسیسی فٹبال کو بے حد اداسی میں ڈبو دیا ہے۔
فرانس کے منیجر ڈیڈیئر نے کہا کہ فونٹین کی موت سے فٹبال سے محبت کرنے والے ہر فرد کو دکھ پہنچے گا، وہ فرانس کی ٹیم کے لیجنڈ ہیں اور رہیں گے۔
فونٹین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فرانسیسی فٹبال گراؤنڈز پر آئندہ ہفتے منعقد ہونے والے فرانسیسی کپ کے میچز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv