تازہ تر ین

معروف قوال بدر میانداد کو مداحوں سے بچھڑے 16 برس بیت گئے

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف قوال بدر میانداد کو مداحوں سے بچھڑے 16 برس بیت گئے، بدر میانداد نے 45 سال کی مختصر عمر میں بے پناہ شہرت حاصل کی، ان کے 150سے زائد البمز نے نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک میں بھی دھوم مچائے رکھی۔
بدر میانداد قوال 17 فروری 1962ء کو پاکپتن میں پیدا ہوئے، بدر میانداد استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کے ماموں زاد بھائی ، میانداد قوال کے صاحبزادے اور شیر میانداد قوال کے بھائی تھے، بدر میانداد نے ریڈیو پاکستان ملتان سے ابتدائی طور پر گائیکی کا آغاز کیا۔
پاکستانی قوال نے 45 سال کی مختصر عمر میں بے پناہ شہرت حاصل کی جبکہ ان کے 150سے زیادہ البمز نے نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی دھوم مچائے رکھی، بدر میانداد کے گانوں نے بھی عالمی شہرت کی بلندیوں کو چھوا، بدر میانداد کے البمز امریکا، برطانیہ، کینیڈا، بھارت اور یورپ میں بھی ریلیز ہوئے۔
بدر میانداد قوال عارضہ قلب اور اعصابی امراض کے سبب 2 مارچ 2007ءکو انتقال کر گئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv