تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات : 130 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون سکریٹری منتخب

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی 130 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون وکیل صباحت رضوی سکریٹری جنرل منتخب ہوگئی ہیں۔
گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ایڈوکیٹ صباحت رضوی نے چار ہزار 310 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف امیدوار میاں عرفان نے 3ہزار745 اور قادر بخش چاہل نے 2ہزار 627 ووٹ حاصل کیے ، صباحت رضوی کو وکلا کے مختلف دھڑوں کی حمایت حاصل تھی۔
صدر کی سیٹ پر حامد خان گروپ کے اشتیاق احمد خان 7ہزار 293 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ بار کی نائب صدر کی سیٹ کیلئے ایک اور خاتون وکیل ربیعہ باجوہ منتخب ہوئی ہیں جنہوں نے 3590 ووٹ حاصل کیے۔
واضح رہے الیکشن میں چار عہدوں پر 14 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔
سینیئر وکلاء نے صباحت رضوی کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ہائی کورٹ بار میں خواتین کی شمولیت کے لیے کام کریں گی۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی صباحت رضوی سمیت لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv