تازہ تر ین

پاکستان میں ہوا اور شمسی توانائی سے پیدا ہونیوالی بجلی انتہائی سستی ہے: کاشف یونس

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں ہوا اور شمسی توانائی کے پلانٹس سے پیدا ہونے والی بجلی کا خرچہ تھرمل پلانٹس کی بجلی کے نصف سے بھی کم ہے۔
سٹریٹجک تھنک ٹینک، گولڈ رِنگ اکنامک فورم کے زیراہتمام منعقدہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں سی پیک کا کردار کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی لاگت زیادہ مگر آپریشنل لائف نسبتا طویل ہے اور اس کو خرچہ کم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں نے جھمپیر کی بنجر زمین کو حقیقی طور پر ونڈ کوریڈور میں تبدیل کر دیا ہے، 300 میگاواٹ کی کل پیداواری صلاحیت کے چار ونڈ فارمز قومی گرڈ کو سستی اور صاف توانائی فراہم کر رہے ہیں، سی پیک توانائی منصوبوں نے کم قیمت بجلی کی فراہمی میں اضافہ کر کے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
مہر کاشف یونس نے سرکاری حقائق اور اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے توانائی کے شعبہ کا بنیادی طور پر انحصار درآمدی ایندھن تیل اور ایل این جی پر ہے جس کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر پر بہت زیادہ بوجھ پڑ رہا ہے اور اس نے صنعتی ترقی کو بھی متاثر کیا ہے۔ اب جبکہ سی پیک کے توانائی منصوبوں نے مہنگی توانائی کی جگہ لے لی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سال میں فرنس آئل اور ڈیزل کے بجائے کوئلہ اور قابل تجدید ذرائع کی پیداوار سے پاکستان کی توانائی کی کافی ضروریات کم قیمتوں پر پوری ہو رہی ہیں جس سے برآمدی صنعتوں میں ترقی ہوئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv