تازہ تر ین

امریکا : وسط مغربی ریاستوں میں برفباری سے نظام زندگی متاثر

کیلیفورنیا : (ویب ڈیسک) امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی متاثر ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں 2 کروڑ شہری آبادی پر مشتمل ریاستوں میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا میں برفانی طوفان سے ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ ریاست میں برفانی طوفان سے ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں، محکمہ موسمیات نے کیلیفورنیا میں جمعہ اور ہفتہ کو شدید برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
شدید طوفانی ہواؤں اور برفباری کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ہیں جبکہ منی سوٹا، وسکونسن اور ڈکوٹا میں برفانی طوفان کی وجہ سے سکول سمیت سرکاری دفاتر بھی بند کردیے گئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv