تازہ تر ین

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی بحالی کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی بحالی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ غلام محمود ڈوگر ٹرانسفر کی منظوری زبانی طور پر حاصل کی گئی، زبانی منظوری کے بعد تحریری طور پر الیکشن کمیشن سے اجازت حاصل کی گئی، بادی النظرمیں غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر سپریم کورٹ کے 2 دسمبر کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ غلام محمود ڈوگر کا معاملہ پہلے سے سپریم کورٹ میں زیرسماعت تھا، غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کا 23 جنوری کا حکم برقرار نہیں رکھا جا سکتا، ٹرانسفر کا 23 جنوری کا حکم معطل کیا جاتا ہے۔
عدالت نے کہا کہ غلام محمود ڈوگر کیس کی آئندہ سماعت پولیس ٹرانسفر پوسٹنگ کیس کے ساتھ کی جائے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 17 فروری کو سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی بحالی حکم سنایا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv