تازہ تر ین

الیکشن کمیشن کی صدر مملکت کے خط پر آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط پر آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل ہو گئی۔
اٹارنی جنرل بھی صدر مملکت کے خط پر مشاورت کے لیے الیکشن کمیشن پہنچ گئے، صدر کے خط پر اپنی تجاویز الیکشن کمیشن کو دیں گے۔
اٹارنی جنرل سے مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کے حوالے سے لکھے گئے خط پر فیصلہ کرے گا۔
یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کے لیے 9 اپریل کی تاریخ دے رکھی ہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صدر کی جانب سے دی گئی تاریخ کی حیثیت ردی کی ٹوکری سے زیادہ نہیں ہے، صدر کو الیکشن کی تاریخ دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv