تازہ تر ین

کفایت شعاری پالیسی منظور، وزرا کا تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری پالیسی کی منظوری دیدی، وزرا نے تنخواہیں اور تمام مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کابینہ اراکین اور سرکاری افسر سفر کے لیے بزنس کلاس استعمال نہیں کریں گے۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کفایت شعاری حکومت کی اولین ترجیح ہے، آئی ایم ایف پروگرام جلد مل جائے گا، ایک دو آئٹم رہ گئی ہیں، ہمیں ملک و قوم کی بہتری کیلئے قربانی دینا ہوگی۔
شہباز شریف نے کہا کہ غریب آدمی نے چاہتے یا نہ چاہتے ہوئے ہر چیلنج میں قربانی دی، عام آدمی نے ملک و قوم کیلئے ہمیشہ قربانی دی ہے، آج قوم ہماری طرف سوالیہ نگاہوں سے دیکھ رہی ہے، مخیر حضرات ملکی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی سے سیکھ کر ہمیں آگے بڑھنا ہوگا، اتحادی حکومت ملک و قوم کی بہتری کیلئے پورے اخلاص سے دن رات کوشاں ہے، وزیر، مشیر اور سرکاری افسران سادگی کو اپنائیں، پاکستانی قوم ایک توانا قوم ہے جس نے ہر مشکل کا بہادری سے مقابلہ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv