تازہ تر ین

کھیتران کی نجی جیل قابل مذمت، جنگل کے قانون کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے: عمران

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بلوچستان کے صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کی نجی جیل کی شدید الفاظ میں مذمت کر دی۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالرحمان کھیتران کی جیل میں غریب بلوچ خاندان کی قید اور ان پر ظلم کی مذمت کرتے ہیں، عبدالرحمان کھیتران کی جیل میں بلوچ خاتون اور بچوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ جنگل کے اس قانون کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv