تازہ تر ین

سکاٹش وزیراول نکولا سٹرجن اچانک عہدے سے مستعفی

ایڈنبرا : (ویب ڈیسک) آٹھ سال اقتدار میں رہنے کے بعد نکولا سٹرجن نے وزیر اول اور پارلیمنٹ کی سب سے بڑی جماعت سکاٹش نیشنل پارٹی کے رہنما کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سکاٹ لینڈ کی وزیر اول (فرسٹ منسٹر) نکولا سٹرجن نے اچانک مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سکاٹش نیشنل پارٹی کا جانشین منتخب کرنے کیلئے انتخابات کرائے جائیں گے۔
52 سالہ سٹرجن نے گزشتہ روز وزیراول اور پارلیمنٹ کی سب سے بڑی جماعت سکاٹش نیشنل پارٹی کے رہنما کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے ۔
اگرچہ سٹرجن نے ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل اپنے استعفیٰ کے امکان کو مسترد کر دیا تھا لیکن سٹرجن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب مستعفی ہونے کا وقت آگیا ہے ، وہ اس وقت تک وزیراعظم رہیں گی جب تک سکاٹش نیشنل پارٹی اپنے جانشین کا انتخاب نہیں کرتی۔
واضح رہے کہ نکولا سٹرجن 2014 میں سکاٹ لینڈ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بنیں ، دوران حکومت سکاٹش وزیراعظم کو آزادی اور خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے اپنی حکمت عملیوں پر شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv