تازہ تر ین

کراچی میں دو روزہ ’دِیوے فلم فیسٹیول‘ کل سے شروع ہو گا

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد کراچی میں کل سے تیسرے دو روزہ ’’دِیوے فلم فیسٹول 2023‘‘ کا آغاز ہو گا، فیسٹول میں مختلف موضوعات پر پاکستانی فلمسازوں کی جانب سے بنائی گئی فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔
فاؤنڈیشن آف آرٹ دِیوے اور کراچی لٹریچر فیسٹیول کے اشتراک سے کراچی کے نجی ہوٹل میں 17 فروری سے منعقد ہونے والے دو روزہ ’’دِیوے فلم فیسٹیول 2023‘‘ کے دوران محبت اور جدائی، نقصان کے صدموں، بڑھاپے اور تلاش ذات جیسے انسانی جذبات پر مشتمل کہانیوں سمیت موسمیاتی تبدیلیوں اور غیر متوقع مواقع پر ملنے والی چھوٹی موٹی خوشیوں جیسے موضوعات کا احاطہ کرتی فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔
دو روزہ فلم فیسٹیول کے دوران مختلف فلموں کی نمائش کے ساتھ فلم ڈائریکٹرز کے ساتھ گفتگو کے سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔
فیسٹیول کے پہلے روز 17 فروری کو فلمساز مہرین جبار کی ’بیڑا غرق‘، آمنہ مقبول حسین اور بینش سرفراز کی ’صنفِ تال‘، عرفان نور کی ’The Land of My Forefathers‘، مریم ماجد کی ’A Night with Noorjehan‘ سید منیب کاظمی کی ’Dayal Among the Spirits‘ سمیت دیگر فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔
دیوے فلم فیسٹیول 2023 کے دوسرے روز 18 فروری کو فلمسازمیتھیو پیلے اور سبیسٹین فیہان کی ’لاہوتی‘، علی مہدی اور سوچ ویڈیوز کی ’Quetta’s Old Men’s Garden‘، علی مہدی کی ’انتظار فرمائیے (Stay Tuned)‘، احمد سمیر کی ’Delirium‘ اور نعمان خالد کی فلم ’One Way Glass‘ نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔
فیسٹیول انتظامیہ کے مطابق فاؤنڈیشن آف آرٹ دِیوے، پاکستانی فنون اور فنکاروں کو ادارتی سطح پر ایسا مقامی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جس سے وہ پاکستانی آرٹ، کلچر اور بیانیے کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروا سکیں۔
فاؤنڈیشن آف آرٹ دِیوے کے مطابق ’’دیوے فلم فیسٹیول‘‘ کا مقصد انڈیپینڈنٹ پاکستانی فلمسازوں کی جانب سے بنائی ہوئی، شارٹ فلم، ڈاکیومینٹریز اور فیچر فلموں سمیت اینیمیٹڈ فلموں کا احاطہ کرتے ہوئے فلمسازوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
فاؤنڈیشن آف آرٹ دِیوے کے مطابق کراچی لٹریچر فیسٹیول میں 17 اور 18 فروری کو ہونے والے ’’دیِوے فلم فیسٹیول 2023‘‘ کے بعد اگلے مرحلے میں لاہور اور اسلام آباد میں بھی فیسٹیول منعقد کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv