تازہ تر ین

فیض میلے کا 17 فروری سے آغاز، جاوید اختر بھی شرکت کریں گے

لاہور: (ویب ڈیسک) سالانہ بین الاقوامی فیض فیسٹیول کا آغاز کل بروز جمعہ 17 فروری سے لاہور میں ہو رہا ہے جس میں بھارتی شاعر، مصنف اور فلم رائٹر جاوید اختر شرکت کریں گے جس کے لیے حکومت نے اُن سمیت دیگر بھارتیوں کو ویزہ جاری کردیا ہے۔
تین روزہ پروگرام میں برطانیہ، کینیڈا، امریکہ اور بھارت سمیت مختلف ممالک کے غیر ملکی مندوبین اپنی مختلف ادبی، موسیقی اور فنی سرگرمیوں کی میزبانی کریں گے۔
الحمرا آرٹس کونسل میں 60 سے زائد تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں مباحثے، لیکچرز، تھیٹر، ڈانس پرفارمنس اور قوالی کی محفل شامل ہوگی۔
فیض فیسٹیول میں شرکت کیلئے مہنگے ٹکٹ مختص کرنے پر ادبی حلقوں اور شہریوں نے منتظمین کو تنقید کا نشانہ بنایا تو انتظامیہ نے فیسٹیول میں تمام لوگوں کا داخلہ بالکل مفت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
الحمرا ہال، مال روڈ، کینال روڈ سمیت ملحقہ سڑکوں پر آئندہ تین روزہ ادبی میلے کی تیاریاں جاری ہیں۔
پنجاب آرٹس کونسل کے سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ’فیض فیسٹیول میں بیشتر پروگرام عوام کیلئے مفت ہوں گے، ہم سیاسی کشیدگی اور پی ایس ایل کے باوجود پرامید ہیں کہ عوام بڑی تعداد میں پروگرامز میں شرکت کریں گے‘۔
فیض فاؤنڈیشن کی جانب سے ساتویں میلے کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق یہ تقریب 17 سے 19 فروری تک جاری رہے گی، تقریب کا باقاعدہ آغاز پہلے دن نماز جمعہ کے بعد ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv