تازہ تر ین

حسن علی نے شاداب خان کا بوسہ لے لیا

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ولیمے کی تقریب کے دوران دلہا شاداب خان کا بوسہ لے لیا۔
حسن علی کی جانب سے لیگ اسپنر شاداب خان کے بوسہ لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فاسٹ بولر اسٹیج پر لیگ اسپنر سے ملنے آتے ہیں اور گلے لگانے کے بعد بوسہ بھی لیتے ہیں۔
فاسٹ بولر کی جانب سے بوسہ لینے پر ولیمے کی تقریب میں بیٹھے مہمان بھی قہقہے لگاتے ہیں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے لیگ اسپنر اور اسلام آباد ہونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی کچھ روز قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے نکاح ہوا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv