تازہ تر ین

افواہیں دم توڑ گئیں؛ کم جونگ اُن منظرعام پر آگئے

پیانگ یانگ: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن کئی روز سے تشویشناک حد تک منظرعام سے غائب تھے جس پر ان کی صحت کے حوالے سے افواہیں زیر گردش تھیں جو ان کی ملٹری پریڈ میں اپنی بیٹی کے ہمراہ شرکت سے دم توڑ گئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کو ایک خفیہ ریاست اور ان کے 39 سالہ حکمراں کم جونگ اُن کو ایک پر اسرار شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ سیکیورٹی کے نام پر ان سے متعلق درست خبریں ملنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔ ان سے متعلق اُتنا ہی جانا جا سکتا ہے جتنا وہ بتانا چاہیں۔
خطے میں دو سال کے دوران کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ کم جونگ اُن نے سابق امریکی صدر اور سخت ترین حریف جنوبی کوریا کے سابق صدر سے بھی تین بار تاریخی ملاقاتیں کیں اور ایک معاہدہ بھی طے پایا تھا۔
اس معاہدے کے تحت شمالی کوریا کو اپنے ایٹمی تجربات ختم کرکے ایٹمی تنصیبات بند کرنا تھیں اور جنوبی کوریا کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی بنیاد رکھنی تھی جس کے بدلے میں شمالی کوریا سے عالمی پابندیوں کا خاتمہ ہوسکے گا۔
تاہم اس معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوسک تھاا۔ فریقین نے ایک دوسرے پر معاہدے سے روح گردانی کے الزامات عائد کیے تھے۔ پھر امریکا اور جنوبی کوریا کے حکمراں بھی تبدیل ہوگئے اور بات وہیں پہنچ گئی جہاں سے شروع ہوئی تھی۔
اس کے بعد ایک وقت ایسا بھی آیا جب جم جونگ اُن طویل عرصے کے لیے منظر عام سے غائب ہوگئے اور ان کی بہن کو معاملات سنبھالتے دیکھا گیا۔ شمالی کوریا کے حکمراں جب منظر عام پر آئے تو کافی نحیف اور کمزور تھے۔
جس کی وجہ تاحال واضح نہیں لیکن کہا گیا تھا کہ وہ علیل تھے اور انھوں نے اپنا وزن کم کیا ہے۔ اس کے بعد سے کم جونگ اُن ہمیشہ اپنی بہن کے ساتھ ہی نظر آتے جس سے اس بات تقویت ملی کہ آئندہ حکمرانی کا تاج ان کی بہن کے سر سجے گا۔
تاہم چار ماہ قبل نومبر میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے موقع پر وہ اپنی بہن کے بجائے پہلی بار اپنی 10 سالہ بیٹی کو ساتھ لائے جو شاید کی ان کی بڑی بیٹی ہیں اور ان کا نام کم جو اے ہے۔
دو بار اپنے والد کے ساتھ منظر عام پر آنے کے بعد سے قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ یہ آمد و انتظام آئندہ حکمرانی کے لیے تیاری ہے تاہم ایک بار پھر کم جونگ اُن منظر عام سے غائب ہوگئے۔
کم جونگ اُن دوسری بار کی طویل غیر حاضری کے بعد ملٹری پریڈ میں منظر عام پر آگئے اور ان کے ساتھ ان کی بیٹی بھی تھیں جنھیں ملک میں اب محترم بیٹی کے نام سے جانا جاتا ہے۔
دوسری جانب غیر ملکی مبصرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کم جونگ اُن دنیا بھر میں اپنی شناخت کو ایک جنگجو کے بجائے شفیق باپ کی طرح کرانے کے لیے بیٹی کو ساتھ لا رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv