تازہ تر ین

‘ دکھ بیان نہیں کرسکتا’، سب کو ہنسانے والے معروف ترک شیف پھوٹ پھوٹ کر رو دیے

دبئی : (ویب ڈیسک) دبئی میں مقیم ترکیہ کے شہرہ آفاق شیف کزن براک جو چہرے پر مسکراہٹ سجائے مزیدار کھانے بنانے کے لیے مشہور ہیں، ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ترکیے اور شام میں آئے زلزلے کی صورتحال بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
براک کی جانب سے یہ ویڈیو ان کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جس میں وہ ترک زبان میں متاثرہ علاقوں کا احوال بتارہے ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق براک اپنی ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ ‘ میں اپنا دکھ بیان کرنے سے قاصر ہوں، قدرتی آفت کے باعث میرے دکھ کی کوئی حد نہیں رہی، اللہ ان پر رحم کرے جو اس سے متاثر ہوئے، ہم جو کرنے کے اہل ہوئے، وہ کریں گے’۔
ترک شیف نے یہ بھی کہا کہ صورتحال کافی خراب ہے، جس کے بعد انہیں ویڈیو میں پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک اور ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھانے کے سامان کے ٹرک لوڈ کیے جارہے ہیں۔
کیپشن میں براک نے بتایا کہ وہ ہم مختلف صوبوں میں کھانے کے سامان کے ٹرک پہنچا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر پیر کی صبح ترکیہ سمیت شام کے کئی شہروں میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ آیا جس نے ہزاروں لوگوں کی زندگیاں اجاڑ دیں۔
اب تک اس زلزلہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8000 ہو چکی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv