تازہ تر ین

پی ایس ایل کی ٹرافی کا ڈیزائن تبدیل،رونمائی کل ہوگی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ایٹ کی چمچماتی ٹرافی سے کل لاہورمیں پردہ اٹھے گا،نجم سیٹھی شالا مارباغ میں رونمائی کریں گے، پی ایس ایل 8 کی فاتح ٹیم کو نئے ڈیزائن والی ٹرافی ملے گی۔
پی ایس ایل 8 کے لیے نئی دیدہ زیب ٹرافی کے سٹار کو 24 قیراط سونے سے تیارکیاگیاہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ ٹرافی کی رونمائی سربراہ پی سی بی نجم سیٹھی کریں گے۔ تقریب میں 6 کپتان بھی شریک ہوں گے۔
سیزن سیون میں استعمال کی گئی ٹرافی دوبارہ نہیں پیش کی جائے گی اور یہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندر کے پاس ہی رہے گی۔
پی ایس ایل ایٹ کی افتتاحی تقریب تیرہ فروری کو ہوگی۔جبکہ 19 مارچ کو ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب پی ایس یل 8 کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ کمنٹری پینل میں رمیز راجہ شامل نہیں ہیں۔ سائمن ڈول، ایلن ولکنز، وقار یونس، ڈینی موریسن کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔ عروج ممتاز، بازید خان،ثنا میر بھی کمنٹری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
میچ آفیشلز میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز کے تین ارکان علیم ڈار، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف کے ساتھ احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل خان آفریدی، مارٹن سیگرز، روچیرا پالیا گروگے، ایلکس وارف اور شوزب رضا شامل ہیں۔
محمد آصف، ناصر حسین اور طارق رشید فورتھ امپائر کے کردار میں شامل ہوں گے۔پی سی بی نے 34 میچوں کے ٹورنامنٹ کے لیے 15 کمنٹیٹرز اور دو پریزنٹرز کے پینل کے ناموں کا بھی اعلان کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv