تازہ تر ین

پولیس نے گجرات میں چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کا محاصرہ کر لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پولیس نے گجرات میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کی رہا ئش گاہ کا محاصرہ کر لیا۔
پولیس کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کے اندر جانے کی کو شش کی جا رہی ہے، پولیس کی بھاری نفری گجرات میں پرویز الہی کی رہائش گا ہ کے باہر موجود ہے۔
پولیس سیڑھیاں لگا کر چودھری پرویز الٰہی کی رہائش گا ہ کے اندر جانے کی کوشش کر رہی ہے۔
دوسری جانب مونس الٰہی نے رہائشگاہ کے باہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس، ایف آئی اے اور دیگر ایک بار پھر کنجاہ ہاؤس میں بغیر وارنٹ کے چھاپے ماررہے ہیں، ہمارے گھر پر چھاپہ مار کر آپ کو لگتا ہے کہ آپ ہمیں عمران خان کو چھوڑنے پر مجبور کر سکتے ہیں؟ دوبارہ سوچ لو!!۔
واضح رہے کہ 5 روز قبل بھی پولیس نے پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کا محاصرہ کیا تھا، جس پر سابق وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ملازمین نے گیٹ کو اندر سے بند کر دیا تھا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق گجرات رہائش گاہ پر فیملی کا کوئی فرد گھر میں موجود نہیں، پرویز الٰہی لاہور رہائشگاہ پر موجود ہیں، سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ بیرون ملک مقیم ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق رہائشگاہ پر چھاپہ 2 روز قبل تعینات ہونے والے ڈی پی او اسد مظفر کی سربراہی میں مارا گیا، پولیس سمیت ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے رہائشگاہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے، گجرات پولیس کے 10 سے زائد تھانوں نے گھر کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv