تازہ تر ین

قیامت خیز زلزلہ، سینیٹ میں مسلم ممالک سے اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد منظور

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینیٹ کے اجلاس میں معمول کا ایجنڈا معطل کر کے ترکیہ، شام اور لبنان میں زلزلے سے جانی اور مالی نقصان پر مسلم ممالک سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کی گئی۔
قرارداد سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے پیش کی، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان بالا زلزلے سے ہونے والے نقصان پر ترکیہ کے عوام اور قیادت سے اظہار ہمدردی کرتا ہے، ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، حکومت پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کی بھرپور مدد و تعاون کرے۔
واضح رہے ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے کے باعث 2300 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ کئی عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئیں، ماہرین کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv