تازہ تر ین

وزیر اعظم شہباز شریف نے وکی پیڈیا کو فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا کو فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
وزیراعظم نے وکی پیڈیا کھولنے کا حکم 3 رکنی وزارتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دیا، کمیٹی نے اجلاس میں معاملے کا جائزہ لے کر وکی پیڈیا کو مفید معلوماتی ویب سائٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ طالب علم، محققین اور معاشرے کے دیگر طبقات اس سے استفادہ کرتے ہیں پوری ویب سائٹ بند کرنا مناسب نہیں۔
کمیٹی نے سفارشات پیش کیں کہ قابل اعتراض مواد کو ہٹانے کے اقدامات کئے جائیں، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جس کے سربراہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر ہوں گے، قانون وانصاف، اطلاعات ونشریات، کامرس اور کمیونیکیشن کے وفاقی وزراء کمیٹی کے دیگر ارکان ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv