تازہ تر ین

سونے کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتیوں میں معمولی کمی ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1870 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 75 ہزار 154 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2250 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1929 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv