تازہ تر ین

پی ایس ایل کا نمائشی میچ:افتخار احمد کےوہاب ریاض کوایک اوور میں 6چھکے

لاہور : (ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے نمائشی میچ میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کوایک اوور میں 6چھکے جڑ دیے۔
وہاب ریاض کو نگران وزیر کھیل بننے کے بعد ہی پی ایس ایل کا پہلا میچ مہنگا پڑ گیا۔ پنجاب کے نگران وزیر کھیل کو افتخار احمد نے ایک ہی اوور میں چھ چھکے جڑ دیے۔
افتخار کی جانب سے 6 چھکوں کے بعد ‘افتی مینیا’ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ افتخاراحمد نے 50 گنیدوں پر94 رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی۔
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا نمائشی میچ بگٹی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو185رنز کا ہدف دیا ہے۔
کوئٹہ کے اسٹیڈیم کی رونقیں لوٹ آئیں۔ اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv