تازہ تر ین

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 2.82 فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 2.82 فیصد اضافہ ہوا، مہنگائی کی مجموعی شرح 34.49 فیصد تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 3396 روپے تک پہنچ گیا، لہسن کی فی کلو قیمت میں 66 روپے تک اضافہ ہوا، پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل 35 روپے تک مہنگا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 17، دال ماش کی فی کلو قیمت میں 15 روپے تک اضافہ ہوا جبکہ دال مسور 10 روپے سے زائد مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق فی درجن انڈوں کی قیمت بھی 10 روپے بڑھ گئی، اڑھائی کلو برانڈڈ گھی 14 روپے تک مہنگا ہوا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv