تازہ تر ین

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح تقریباً 32 فیصد ہوگئی، 23 اشیاء مہنگی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح تقریباً 32 فیصد ہوگئی۔
حالیہ ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ہفتہ وار رپورٹ میں ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک کلو پیاز 8 روپے، ایک کلو گھی اڑھائی روپے، ایک کلو زندہ مرغی پونے 12 روپے اور کیلا 4 روپے درجن مہنگا ہوا، اس کے علاوہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر تقریبا 63 روپے مہنگا ہوا ہے۔
ایک کلو دال مونگ 2 روپے، دال ماش اڑھائی روپے مہنگی ہوئی، اس کے علاوہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 108 روپے 44 پیسے سستا ہوا، ایک کلو ٹماٹر تقریبا پونے دو روپے اور آلو ایک روپیہ 61 پیسے سستا ہوا۔
علاوہ ازیں حالیہ ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv