تازہ تر ین

برطانیہ کا تاریخی مشن ناکام، سیٹلائٹس لیجانے والا راکٹ خلا میں گم ہوگیا

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کا پہلا تاریخی مشن ناکام ہو گیا۔ سیٹلائٹس لیجانے والا راکٹ ہی خلاءمیں گم ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی علاقے کورنوال کی خلائی پورٹ سے سٹارٹ می اپ خلائی مشن کو کازمک گرل نامی بوئنگ 747طیارے کے ذریعے روانہ کیا گیا۔
آئرلینڈ کے شمالی ساحلی علاقے سے طیارے نے کامیابی سے لانچر ون رکٹ کو ریلیز کیا جس میں 9سیٹلائٹس موجود تھیں، اس مشن کا انتظام ورجین آربٹ نامی کمپنی سنبھال رہی تھی جس کا کہنا ہے کہ راکٹ مطلوبہ بلندی تک پہنچنے میں ناکام رہا اور سیٹلائٹس سمیت خلاءمیں گم ہو گیا۔
برطانوی خلائی ایجنسی کے مطابق گم ہوجانے والا راکٹ یا تو جل گیا ہو گا یا پھر شمالی بحر اوقیانوس میں گر کر ٹکڑے ٹکڑ ہو گیا ہو گا۔
ایجنسی کے کمرشل سپیس فلائٹ ڈائریکٹر میٹ آرچر نے بتایا کہ مشن کی ناکامی پر بہت زیادہ مایوس ہوئی ہے تاہم پھر بھی ہمیں خوشی ہے کہ یورپ میں سیٹلائٹس لے کر جانے والا پہلا مشن برطانوی سرزمین سے روانہ ہوا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv