تازہ تر ین

ٹیلی کام فریم ورک ڈرافٹ 15 دن بعد وفاقی کابینہ کو بھیج دیا جائے گا: امین الحق

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ ٹیلی کام فریم ورک کا ڈرافٹ متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد وزارت آئی ٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے، جسے 15 دنوں میں فیڈ بیک کے بعد حتمی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیجا جائے گا۔
انہوں نے کہا انفراسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک کے ذریعے ٹیلی کام کمپنیاں ایک دوسرے کے ٹاورز پر اپنے آلات لگا کر استعمال کر سکیں گی، مقامی اور بین الاقوامی کمپنیاں بھی ٹاورز لگا کر ٹیلی کام کمپنیوں کو مزید بہتر خدمات فراہم کر سکیں گی، انفرا سٹرکچر شیئرنگ سے ٹیلی کام کمپنیوں کے آپریشنل اور مینٹیننس اخراجات میں نمایاں کمی ہوگی اور نئے ٹاورز کی تنصیبات کی مد میں اربوں روپے بچیں گے۔
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نےمزید کہا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو مالی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی، ٹیلی کام کمپنیاں ٹاورز کی دیکھ بھال پر اٹھنے والے اخراجات کو سسٹم اپ گریڈیشن پر لگا سکیں گی، کم سے کم ٹاورز لیکن اپ گریڈڈ سسٹم کی وجہ سے نیٹ ورک کے مسائل حل ہوں گے، کم ٹاورز کی وجہ سے ماحولیات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv