تازہ تر ین

اسرائیل میں قید دنیا کا سب سے پرانا قیدی رہا ہوگیا

مقبوضہ بیت المقدس: (ویب ڈیسک) قابض اسرائیلی حکومت نے اپنی قید میں رکھے ہوئے دنیا کے سب سے پرانے قیدی کو رہا کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض اسرائیلی حکومت نے 66 سالہ فلسطینی قیدی کریم یونس کو 40 سال جیل میں گزارنے کے بعد بالآخر رہا کر دیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فورسز نے کریم یونس کو جمعرات کی صبح تل ابیب کے شمال میں واقع جیل سے رہا کیا، کریم یونس پر مقبوضہ گولان ہائٹس پر اسرائیلی فوجی کو قتل کرنے کا الزام تھا، ان کو 1983ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔
جمعرات کے روز کریم یونس کی رہائی کے موقع پر ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی۔
رہائی کے بعد اپنے ایک بیان میں کریم یونس نے کہا کہ میں آزاد ہوگیا مگر جیل میں دیگر قیدیوں کو چھوڑ آیا، امید ہے کہ ہم جلد ان قیدیوں کی رہائی کی بھی خوشی منائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv