تازہ تر ین

زرعی صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے زرعی صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔
نیپرا نے زرعی صارفین کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بنیادی ٹیرف 16 روپے 60 پیسے سے کم کر کے 13 روپے فی یونٹ کر دیا، وزارت توانائی نے 14 دسمبر کو ٹیرف میں کمی کے لیے درخواست دی تھی۔
نیپر کی جانب سے کی جانے والی کمی کا اطلاق ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کے زرعی صارفین پر ہو گا، کمی کا اطلاق نومبر 2022 کے بلوں سے ہو گا۔
نیپرا حکام کے مطابق ٹیرف میں کمی سے صارفین کو 28 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، وفاقی حکومت یہ رقم سبسڈی کی مد میں ادا کرے گی۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv