تازہ تر ین

جاپان شدید برفباری کی زد میں، حادثات میں 17 افراد ہلاک

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان شدید برفباری کی زد میں آ گیا ہے جہاں مختلف حادثات میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں شدید برفباری کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے جبکہ مختلف حادثات میں 17 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں، زیادہ تر ہلاکتیں چھتوں کی صفائی کے دوران برف تلے دب جانے سے ہوئیں۔
حکام کے شمالی علاقوں میں اڑھائی فٹ تک برفباری سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، ان علاقوں میں پہلے سے 3 گنا زیادہ برفباری ہوئی ہے، برف باری سے ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ درجنوں فلائٹیں اور ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv