تازہ تر ین

بلاول بھٹو کا سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ میں باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے اپنے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب سے متعلق امداد پر سعودی مملکت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرخارجہ نے سعودی ہم منصب کو موسمیاتی صورتحال پر 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس سے آگاہ کیا، سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کی سیلاب کے بعد کے تعمیر نو کے اقدامات کیلئے سعودی مملکت کی بھرپور حمایت سے آگاہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں وزراء نے خواتین کے حقوق کی ضمانت اور زندگی کے تمام پہلوؤں میں مکمل اور مساوی شرکت کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
دونوں وزراء نے افغانستان میں سلامتی، استحکام و امن کے لیے اپنی حمایت اور افغان عوام کے لیے مزید پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی شمولیت کی اہمیت کا اعادہ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv