تازہ تر ین

فورسز کا بحیرہ عرب میں آپریشن، 2 ارب روپے کی منشیات پکڑلی 

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹم نے بحیرہ عرب میں آپریشن کرکے 2 ارب روپے کی منشیات کی کھیپ پکڑلی۔
کموڈور عامر اقبال اور ایڈیشنل کلکٹر کسٹم علی رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور کسٹم نے بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کے خلاف مختلف آپریشنز کرکے اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
اسمگلروں کی جانب سے منشیات سمندر میں پھینک کر شواہد کو مٹانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔
اسمگلروں سے برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت 2 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔
علاوہ ازیں میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں پاکستان حدود کی خلاف ورزی کرنے والی لانچ کو تحویل میں لے کر لانچ پر سوار 6 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں موجودگی کے باعث پیٹرولنگ ٹیموں نے گرفتار کیا۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے بھارتی ماہی گیروں کو کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv