تازہ تر ین

روسی نان نیوکلیئر سب میرینز بنانے والے بڑے شپ یارڈ کا سربراہ اچانک فوت ہو گیا

روس : (ویب ڈیسک) روس کی نان نیو کلیئر سب میرینز بنانے والے بڑے شپ یارڈ کا سربراہ اچانک فوت ہو گیا، موت کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیٹرزبرگ کی مغربی بندرگاہ پر واقع ’ایڈمائریٹلی شپ یارڈ‘ کی جانب سے اپنے سربراہ الیگزینڈر بزاکوف کی موت کا اعلان کیا گیا ہے، وہ گزشتہ 11 برس سےادارے میں سربراہ کے عہدے پر فائز تھے۔
الیگزینڈر بزاکوف کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ماڈرن نان نیوکلیئر سب میرینز، سرفیس شپز اور ڈیپ واٹر وہیکلز کیلئے آرڈرز بُکس کی پریزرویشن اوراسٹرینتھنگ میں مہارت رکھتے تھے۔
شپ یارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 60 سالہ الیگزینڈر بزاکوف نے 1980 میں گریجوئیشن مکمل کیا تھا اور 40 سال سے زائد کام کا تجربہ رکھتے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv