تازہ تر ین

ترکی کے مقبول سیاستدان امام اولو کی سزا کیخلاف شہریوں کا احتجاج

انقرہ : (ویب ڈیسک) ترکی کے مقبول سیاستدان اور استنبول کے میئر امام اولو کی سزا کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو ترکی کے ہزاروں شہریوں نے استنبول کے میئر امام اولو کو عدالت کی جانب سے دو سال سے زائد قید اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی کے فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکل کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، اس دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں امام لولو کی حمایت میں لکھے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔
رپورٹس کے مطابق مظاہروں میں شریک افراد نے حقوق، قانون اور انصاف، اے کے پی کے حساب کا دن بھی جلد آئے گا کے نعرے لگائے اور حکمران جماعت کو امام لولو کی مقبولیت سے خوفزدہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ 14 دسمبر کو ترک عدالت کی جانب سے ترک صدر اردگان کے مضبوط حریف امام اولو کو دو سال اور سات ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ ان پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی بھی عائد کی گئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv