تازہ تر ین

اتحادی جماعتوں کا ریکوڈک سے متعلق قانون سازی کی مخالفت کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں حکومتی وفد چار گھنٹوں تک اختر مینگل کو مناتا رہا، حکومت کی جانب سے آج کے اجلاس میں ترامیم پیش نا کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ اتحادی جماعتوں نے قومی اسمبلی اجلاس میں ریکوڈک بل کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
دوسری جانب ریکوڈک سے متعلق قانون سازی کے معاملے پر بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے پارٹی کی سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ریکوڈک سے متعلق بل منظور ہونے اور تحفظات نظر انداز کرنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا اور وفاقی حکومت سے علیحدگی پر بھی پارٹی رہنماؤں کے درمیان مشاورت ہو گی۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ بل کی مخالفت کے نتائج برداشت کرنے پڑھیں گے، ہمیں شاید آگے الیکشن سے بھی ہاتھ دھونا پڑے، اتحاد بنتے اور ٹوٹتے بھی ہیں، لیکن عوام سے ہمارا رشتہ قبر تک رہتا ہے۔
اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سے مطالبات تسلیم کروانے میں ناکام رہے تو کیا غیرمشروط حمایت رہے گی، اس بارے ہم سوچ رہے ہیں، سینئر رہنماؤں کو مشاورت کے لیے بلایا ہے۔ کل سندھ اور بلوجستان اسمبلی سے قرارداد منظور ہوئی، صوبے کے اختیارات مرکز کو دینا اٹھاوریں ترمیم کی خلاف ورزی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv