تازہ تر ین

وزیر خارجہ بلاول بھٹو 14 دسمبر کو سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہوں گے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 14 دسمبر کو امریکہ کے اہم سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 14 سے 21 دسمبر تک امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے اس دوران وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ کے پروگرام میں نیویارک اور واشنگٹن میں کثیرالجہتی مصروفیات شامل ہیں۔
وزیر خارجہ 15دسمبر کو نیویارک میں G-77 اور چین کی وزارتی کانفرنس کی میزبانی اور صدارت کریں گے، خارجہ کانفرنس کے ایجنڈے میں CoVID-19 وبائی امراض، آب و ہوا کی وجہ سے پیدا ہونے والی آفات پر بحث شامل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv