تازہ تر ین

کار سرکار میں مداخلت کا کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں خصوصی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکیل بابر اعوان نے سابق وزیر اعظم کی حاضری سے آج استثنیٰ کی درخواست کی اور کہا کہ عمران خان لاہور میں ہیں، پیش نہیں ہو سکیں گے، اس لئے آج حاضری سے استثنیٰ کی اجازت دی جائے۔
بعدازاں عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کر دی۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھانہ سنگجانی میں درج ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv