تازہ تر ین

برسلز میں پولیس پر حملہ، چاقو کے وار سے ایک اہلکار ہلاک

برسلز : (ویب ڈیسک) بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں چاقو کے وار سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں نارتھ ریلوے اسٹیشن کے علاقے میں سکیورٹی پر مامور گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں پر حملہ آور نے چاقو سے حملہ کیا جس کے بعد دیگر پولیس اہلکاروں نے حملہ آور پر فائرنگ کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چاقو کے حملے سے دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک پولیس اہلکار دم توڑ گیا جب کہ پولیس فائرنگ سے زخمی ہونے والا حملہ آور بھی اسپتال میں چل بسا۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کو ٹانگ اور پیٹ میں گولیاں لگیں جب کہ حملے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv