تازہ تر ین

بابر اعظم اور محمد رضوان کی کیمسٹری بہت زبردست ہے: میتھیو ہیڈن

میلبرن: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہترین فاسٹ بولنگ اور انگلینڈ کی بیٹنگ کا مقابلہ ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کی بہترین فاسٹ بولنگ اور انگلینڈ کی بیٹنگ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس چار بہترین فاسٹ بولرز اور مجموعی طور پر 7 بولنگ آپشنز ہیں، سب پاکستان اور بھارت کے فائنل کا خواب دیکھ رہے تھے، انگلینڈ ٹورنامنٹ سے قبل فیورٹ تھی اور اب وہ فائنل میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاداب خان کے رن آؤٹ نے سیمی فائنل کا رخ بدل دیا، انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی کتاب میں بابر اعظم دباؤ کا شکار تھے لیکن انہوں نے سیمی فائنل میں وہ کیا جو وہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
مینٹور پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ عمران خان کے ذریعے پاکستان نے یہاں 92 ورلڈ کپ جیتا، قوم اب بھی اسی طرح کی کامیابی چاہ رہی، عمران خان کی اُس کامیابی نے پاکستان کرکٹ کو تبدیل کیا، سابق کرکٹر جمہوریت میں آکر چیمپئن کی طرح پاکستانیوں کیلئے کام کر رہے ہیں۔
میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہم ایک جذباتی مہم ہے، پاکستان ٹیم پر تنقید ہوئی جو برداشت کی، بابر اعظم اور رضوان کی کیمسٹری بہت زبردست ہے، چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کھلاڑیوں سے ملاقات میں 1992 کے ورلڈ کپ کی یادیں شیئر کیں جس سے کھلاڑیوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv