تازہ تر ین

چینی صدر کی فوج کو تمام ترتوجہ جنگی تیاریوں پر مرکوز کرنے کی ہدایت

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے صدر نے پیپلز لبریشن آرمی کو جنگ کی تیاری کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں لڑائی پر مرکوز رکھنے کی ہدایت کردی۔
دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شی جن پنگ نے پیپلز لبریشن آرمی سے کہا ہے کہ وہ جنگ کی تیاریوں پر بھرپور توجہ دیں۔
حال ہی میں پارٹی کے سربراہ کے طور پر تیسری مرتبہ مدت حاصل کرنے والے شی جن پنگ نے کمانڈ سینٹر کا دورے بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو جنگ کی تیاری کے لیے عسکری تربیت کو مزید بہتر کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ساری توانائی لڑائی پر مرکوز کریں، لڑنے پر سخت محنت کریں اور جیتنے کی (اپنی) صلاحیت کو بہتر بنائیں۔ ،” ان کے حوالے سے کہا گیا۔ انہوں نے مبینہ طور پر کہا کہ فوج کو “قومی خودمختاری اور قومی سلامتی کا پختہ دفاع” کرنا چاہیے کیونکہ چین ایک “غیر مستحکم اور غیر یقینی” سیکیورٹی صورتحال میں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv