تازہ تر ین

سیمی فائنل سے پہلے ٹیم کو ملاآرام ، بابر کی گھنٹوں پریکٹس

سڈنی : (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کئی گھنٹے تنہا پریکٹس کرتے رہے۔
پاکستانی شائقین کرکٹ جہاں قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ جانے پر بے پناہ خوش ہیں وہیں فینز نے سیمی فائنل میں گرین شرٹس کی بہترین کارکردگی کی امیدیں بھی لگا رکھیں ہیں۔
ایسے میں قومی کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل سے پہلے آرام کو ترجیج دی جبکہ کپتان بابراعظم سڈنی میں کئی گھنٹے تک تنہا پریکٹس کرتے رہے۔
بابر اعظم کی پریکٹس کے دوران ان کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے ان کا ساتھ دیا اورانکی کمزوریوں پر کام کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل کل سڈنی میں کھیلا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv