تازہ تر ین

لیجنڈ کرکٹرعبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر کو آئی سی سی ہال آف فیم شامل کر لیا گیا۔
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے مرحوم عبدالقادر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئےان کا نام ہال آف فیم میں شامل کر لیا۔
لیگ اسپنر عبدالقادر کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے شیونرائن چندرپال اور انگلینڈ کی شیرلوٹ ایڈورڈز کو بھی ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے والد کا نام آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کا کہنا تھا کہ یہ ہماری فیملی کے لیے بہت یاد گار لمحہ ہے۔ والد حیات ہوتے تو آج وہ یہ ایوارڈ ملنے پر بہت خوش ہوتے۔
پاکستان کے جادوگر اسپنر کا شاندار کرکٹ کیریئر 13سال پر محیط تھا۔عبدالقادر کے بین الاقوامی کیریئر میں باؤلنگ کا جادو کرکٹ کی دنیا پر چھایا رہا۔
عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 236 وکٹیں حاصل کی۔ عبدالقادر نے 104 ون ڈے میچوں میں 132 وکٹیں لیں ۔عبدالقادر کے پاس 56 رنز دیکر 9 وکٹیں حاصل کرنے کا قومی ریکارڈ بھی ہے۔
عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں ساتویں پاکستانی ہیں۔ اس سے قبل ظہیر عباس، وقار یونس، عمران خان، حنیف محمد، جاوید میانداد اور وسیم اکرم بھی ہال آف فیم میں شامل ہو چکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv