تازہ تر ین

لاٹری کی رقم چھپانے کے لیے انعام یافتہ شخص نے کارٹون لباس پہن لیا

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص نے لاٹری میں خطیر رقم جیتی تاہم وہ اسے اپنے اہلِ خانہ سے چھپانا چاہتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ انعامی رقم کا چیک وصول کرنے کی تقریب میں اس نے ایک کارٹون کردار کا میسکوٹ پیش کیا۔
گوانگ ژائی سے تعلق رکھنے والے ایک باپ نے لاٹری کے انعام میں 3 کروڑ ڈالر کی رقم جیتی ہے لیکن اس نے بھیس بدل کر اس کا چیک لیا کیونکہ وہ نہیں چاہتا کہ اس کی بیوی اور بچے اس سے خطیر رقم سے آگاہ ہوسکیں۔
گوانگ ژائی ویلفیئر لاٹری کی انتظامیہ نے بتایا کہ انعام جیتنے والے شخص نے اپنا فرضی نام صرف لائی ہی بتایا ہے اور وہ دس برس سے لاٹری ٹکٹ خرید رہا ہے۔ یہ شخص عموما 02-15-19-26-27-29-02 کے نمبر استعمال کرتا ہے اور اس بار قسمت جاگنے سے انعامی رقم حاصل کرلی ہے۔
لائی نے انعام وصول کرنے کی تقریب میں شوخ زرد رنگ کا میسکوٹ (کارٹون لباس) پہنا تھا اور اسی حلیے میں اسے انعامی رقم کا چیک دیا گیا۔
’ میں نے اپنی بیوی اور بچوں کو تاحال اس سے آگاہ نہیں کیا ہے کیونکہ شاید وہ اس سے تکبر میں مبتلا ہوکر خود کو لوگوں سے بلند تصور کرنے لگیں گے۔ شاید میرے بچے مستقبل کے لیے محنت کرنا چھوڑدیں گے اور یوں وہ بے عمل ہوسکتےہیں،‘ لائی نے کہا۔
لائی کہتے ہیں کہ اس رقم کا کچھ حصہ وہ غریب چینی باشندوں پر خرچ کریں گے لیکن اب تک انہوں نے اس رقم کے متعلق سوچا نہیں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv