تازہ تر ین

یوکرین جنگ؛ روس کا دنیا بھر کو ترسیلِ اناج کے معاہدے کی بحالی کا اعلان

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے پانے والے اناج کی دنیا بھر کو فراہمی کے معاہدے کی بحالی کا اعلان کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے 5 روز قبل یوکرین پر بحیرہ اسود پر بمباری کا الزام عائد کرتے ہوئے اناج معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ یہ معاہد ترک صدر طیب اردوان اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان طے پایا تھا۔
معاہدے کے تحت یوکرین اور روس سے دنیا کو اناج کی فراہمی کے راستے کو محفوظ بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا اور اس راہداری پر فریقین نے حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔
روس کی جانب سے اس معاہدے پر پیچھے ہٹنے کے باعث عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا اور اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں نے دنیا بھی اناج کے فقدان سے خبردار کیا تھا۔
روس نے کہا ہے کہ یوکرین نے بحیرہ اسود میں اناج راہداری کو نشانہ نہ بنانے کی تحریری ضمانت دی ہے اس لیے معاہدہ میں واپسی کا اعلان کر رہے ہیں۔ امریکا نے روس کی اناج معاہدے میں واپسی کا خیر مقدم کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv