تازہ تر ین

ملک بھر میں بارش کا امکان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں 2 سے 3 روز میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج داخل ہو گا جو 7 نومبر تک موجود رہے گا۔ آئندہ 2 سے 3 روز میں گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ، پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں، ڈی آئی خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ اور میانوالی سمیت دیگر اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔
7 نومبر کو بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جن میں کوئٹہ، ژوب، بارکھان، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بولان، سبی، قلات، خضدار، لسبیلہ اور آواران شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دادو، بینظیر آباد، کراچی، قمبر شہدادکوٹ، سکھر، جیکب آباد اور نصیر آباد سمیت سندھ بھر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
شمالی بلوچستان سمیت ملک کے بالائی علاقے سردی کی لپیٹ میں رہیں گے اور تیز بارش کے باعث خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv