تازہ تر ین

بھارت اور بنگلادیش کے میچ میں تیز بارش شروع ہوگئی

ایڈیلیڈ : (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں تیز بارش شروع ہوگئی جب کہ رن ریٹ اور اسکور کے حساب سے بنگلادیش اس وقت بھارت سے کافی آگے ہے۔
بنگلادیش نے 7 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 70 رنز بنالیے ہیں، اوپنر لٹن داس نے نے دھواں دھار نصف سنچری بنائی، 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لٹن داس نے 21 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔
ایڈیلیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
بھارت کی اننگز:
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے، ویرات کوہلی نے 64 رنز کا ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
کپتان روہت شرما 2 اور کے ایل راہول 50، سوریا کمار یادیو 30، ہاردک پانڈیا 5، دنیش کارتک اور اکسر پٹیل 7، 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کپتان شکیب الحسن 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
گروپ 2 میں اس وقت بھارت اور بنگلادیش 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں، بھارت رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔
یہ میچ بھارت سمیت بنگلادیش کے لیے جیتنا ضروری ہے، اس کے علاوہ اگر بنگلادیش نے اس میچ میں فتح حاصل کی اور پاکستان نے کل جنوبی افریقا کو ہرادیا تو پاکستان کے لیے بھی سیمی فائنل تک رسائی آسان ہوجائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv