تازہ تر ین

نئی دہلی میں اینٹی اسموگ گن کے استعمال کی ہدایت

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے ائیر کوالٹی کمیشن نے نئی دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی پر انتظامیہ کو شہر میں اسپرینکل اور اینٹی اسموگ گن کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کھیتوں میں آتشزدگی کی وجہ سے شہر کا فضائی معیار انتہائی خراب ہے جس وجہ سے نئی دہلی میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ اسموگ نے فضا میں ایک تہہ کی شکل اختیار کرلی ہے۔
کمیشن آف ائیر کوالٹی مینجمنٹ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اسموگ کے خاتمے کےلیے شہر میں پانی پھینکنے والے اسپرینکل اور اینٹی اسموگ گن کا استعمال کیا جائے۔
کمیشن نے کہا چونکہ شہر میں کنسٹرکشن پر پابندی ہے تو شہری حکومت اینٹی اسموگ گن اور اسپرینکل کا استعمال کرسکتی ہے۔
سینٹرل پلیوشن کنٹرول بورڈ کا کہنا ہےکہ منگل کے روز نئی دہلی میں 2 جنوری کے بعد سب سے خراب ائیرکوالٹی دن تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv