تازہ تر ین

نینسی پلوسی کے شوہر پر گھر میں گھس کر ہتھوڑے سے حملہ، شدید زخمی

سان فرانسسكو: (ویب ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے شوہر پر گھر میں گھس کر ہتھوڑے سے حملہ کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کی سان فرانسسکو میں واقع رہائشگاہ میں گھس کر ان کے 82 سالہ شوہرپال پلوسی پر ہتھوڑے سے حملہ کیا، پال پلوسی نے زخمی ہونے سے قبل پولیس کو کال کی تھی اور فون بند کیے بغیر رکھ دیا تھا تاکہ پولیس حملہ آور کی ان سے گفتگو سن سکیں۔
سان فرانسسکو پولیس نے کہا ہے کہ جب اہلکار نینسی پلوسی کے گھر پہنچے تو حملہ آور ہتھوڑے سے وار کر رہا تھا جسے پولیس نے فوری طور پر روک کر گرفتار کر لیا۔
حملہ آور نے گھر میں گھسنے کے بعد دو بار چلا کر پوچھا کہ نینسی کہاں ہے اور کہا کہ جب تک وہ واپس نہیں آتی میں انتظار کروں گا، نینسی پلوسی واقعہ کے وقت واشنگٹن میں تھیں۔
نیسنی پلوسی کے شوہر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے سر کی سرجری کی گئی، ان کی حالت اب تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر82 سالہ نینسی ڈیموکریٹک پارٹی کی اہم رکن ہیں، نینسی پلوسی اور پال کی شادی 1963 میں ہوئی تھی اور ان کے 5 بچے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv