تازہ تر ین

نیپرا نے بجلی کی قیمت ميں 9 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں صارفین پر ایک ارب 10 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
قومی الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر کی ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی، اس سلسلے میں اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
قبل ازیں سی پی پی اے کی جانب سے ستمبر کے لئے 20 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا تھا، چیئرمین نیپرا نے سماعت کے دوران کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فرق پڑ رہا ہے اگر یہ سلسلہ چلتا رہا تو آئندہ مہینوں میں بجلی سستی ہوگی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 9 پیسے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے، تاہم اس اضافے کا اطلاق کے اليکٹرک، لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہيں ہوگا۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ایل این جی کے زائد یا کم استعمال کا کمرشل آڈٹ کیا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ اس اقدام سے صارفین کو کیا فائدہ ہوا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv