تازہ تر ین

ارشد شریف قتل، تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی، وزیر داخلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق حقائق جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشیل دے دی گئی ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تشیل دی گئی تحقیقاتی ٹیم 3 ارکان پر مشتمل ہے۔ جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور انٹیلی ایجنسیز کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر کینیا روانہ ہو گی اور ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرے گی۔ جس کے بعد تحقیقاتی ٹیم حتمی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کی دبئی اور پھر کینیا روانگی کی وجوہات اور محرکات کا بھی جائزہ لے گی۔ تحقیقاتی ٹیم، کینیا پولیس اور دیگر ذرائع سے شواہد کی روشنی میں آزادانہ رپورٹ مرتب کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی شخصیت کے اعتراف کے بعد ٹیم ارشد شریف کو باہر جانے پر مجبور کرنے کے عوامل کا جائزہ لے گی۔ ٹیم نجی چینل سے منسلک شخصیت کی کینیا میں سونے کی اسمگلنگ سے متعلق کمپنی کے کردار کا بھی جائزہ لے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv