تازہ تر ین

ارشد شریف کے کام سے دنیا واقف تھی، مکمل تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے سینیئر صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے کینیا حکومت پر زور دیا ہے کہ واقعے کی مکمل شفاف تحقیقات کی جائیں، ارشد شریف کی موت کی مکمل معلومات منظر عام پر ابھی تک نہیں آئیں۔
نیڈ پرائس نے ارشد شریف کے خاندان اور ساتھیوں سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ارشد شریف کے کام سے دنیا واقف تھی، امریکا صحافیوں کے بلاخوف کام کرنے کے حق میں ہے، آزادی اظہار رائے سے متعلق امریکا کے دنیا بھر میں مختلف پروگرام چل رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم کی نااہلی کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کے سوال پر نیڈ پرائس نے کہا پاکستان کی اندرونی سیاست میں دخل اندازی نہیں کرسکتے، پاکستانی سیاسی نظام اور عدالت کے درمیان کسی تنازع پر بات نہیں کرسکتے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv