تازہ تر ین

پنڈ دادنخان میں ٹریفک حادثہ، دلہا اور دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق

جہلم : (ویب ڈیسک) پنڈ دادنخان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر ٹریفک حادثے میں دلہا اور دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے علاقے پنڈ دادنخان میں کھیوڑہ چوآسیدن شاہ روڈ پر وادی توبر کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں پر بارات والی گاڑی بے قابو ڈمپر کے نیچے دب گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں دلہا دلہن سمیت 5 افراد چل بسے ہیں اور اس واقعہ میں متعدد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے متعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈمپر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، بے قابو ڈمپر کی ٹکر سے متعدد گاڑیاں بھی ٹکرا گئیں، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں جبکہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات سامنا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv